ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوجی کی فائرنگ۔4 فلسطینی شہید

 مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ان  شہادتوں کی تصدیق بھی کردی ہے تاہم اسرائیلی فوج نے شہید افراد کو حملہ آور قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں حفاظتی دستوں کی خفیہ ٹیم پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس پر جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے والے تمام افراد مارے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں