English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

القمر

 کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 18 اور 19 اگست کو 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ صوبے بھر میں سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹی فکیشن کا اطلاق سیکیورٹی اداروں اور محکمہ صحت سمیت دیگر ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کراچی میں پہلے ہی سے 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی پابندی کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بھی 9 سے 11 محرم الحرام تک تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے