English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے خاندان کا خضدار میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

القمر

 کوئٹہ: ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے کے سبب ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، بدقسمت خاندان کا تعلق کراچی سے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے شاہ نورانی کراس پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوا ہے جس کے سبب خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

امدادی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ خاندان کراچی کا رہائشی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے