شمالی عراق کے علاقے گارا میں PKK/KCK کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس تناظر میں ، ایم آئی ٹی کی جانب سے گارا میں منعقدہ آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے مزید 2 دہشت گردوں کو عراق کے شمال میں پنجہ بجلی فوجی آپریشن کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے دو دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا ہے۔
وزارتِ دفاع کی رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ ، ترک کمانڈوز نے PKK/YPG کے تین دہشت گرد جو حملے کی تیاریوں میں مصروف تھے کو ہلاک کردیا ہے۔
ان میں سے دو کو فرات شیلڈ علاقے میں اور ایک کو چشمہ امن کے علاقے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر جگہ موثر اور پرعزم انداز میں جاری ہے۔
