جرمن صدر فرینک والٹر سٹین مئیر نے کہا کہ افغانستان کے ہوائی اڈے پر مایوسی کی تصاویر مغربی سیاست کے لیے شرمناک ہیں۔
سٹین میئر نے دارالحکومت برلن میں اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی شخص کابل میں رونما ہونے والے واقعات، تصاویر اور افغانستان کی پیش رفت سے لاتعلق نہیں رہ سکتا ۔
سٹین میئر نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر مایوسی کی تصاویر مغربی سیاست کے لیے شرمناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کا تیزی سے خاتمہ اور بغیر کسی مزاحمت کے ملک پر طالبان کا قبضہ مستقبل میں دیرپا اثرات چھوڑے گا ۔
سٹین میئر نے کہا کہ افغانستان میں برسوں کی کوششوں کی ناکامی "بنیادی سوالات” کو جنم دیتی ہے۔ اور ان سوالات کا جواب فوری طور پر نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر اور ایمانداری سے دینے کی ضرورت ہے۔
طالبان نے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرلیا تھا جبکہ وہ کئی ماہ سے افغانستان کے مختلف صوبوں پر جاری رکھَ ہوئے تھے۔
