English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل ہوائی اڈے پر آپریشن بحال کر دیا گیا

القمر

امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکی میرینز کو لے کر ایک طیارہ کابل  پہنچ چکا ہے جب کہ امریکی فوجی دستے کابل  ہوائی اڈے پرسلامتی فراہم کررہے ہیں۔

امریکی سی این این سے گفتگو کے دوران ایک نامعلوم عہدےدار نے بتایا کہ کابل میں  ڈھائی ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جبکہ  برطانیہ نے مزید 200 فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اضافی فوجی برطانوی شہریوں کے افغانستان سے تیز انخلا میں مدد دیں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان کی غیریقینی صورت حال اور ملک سے فرار کا راستہ نہ ملنے پر خوف اور مایوسی کا شکار لوگ چلتے طیارے پر لٹک گئے تھے جس کے نتیجے میں  کابل ہوائی اڈے پرامریکی طیارے سے گِرکر 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 

افغان میڈیا کے مطابق فوجی طیاروں پر چڑھنے سے روکنے کےلیے امریکی فوج کی جانب سے  ہوائی فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد بھگدڑ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے