English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

فائل فوٹو

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز اومان اور یو اے ای میں 17 اکتوبر سے ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور نیوزی لینڈ 26 اکتوبر کو شارجہ میں آمنے سامنے ہوں گے جبکہ قومی ٹیم اور افغانستان 29 اکتوبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے