ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل ہوائی اڈے کے گرد نواح میں افغان شہری ملک سے نکلنے کے منتظر

طالبان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد سے اس ملک سے نکلنے کی کوشش میں ہونے والوں کا کابل ہوائی اڈے  کے ارد گرد کے علاقے میں انتظا رجاری ہے۔

گزشتہ  روز  پیدا ہونے والی  افراتفری  کے ماحول کا دوبارہ سے سامنا نہ کرنے کے لیے  سیکیورٹی  فورسسز نے علاقے میں وسیع پیمانے کے حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔

ملک سے  نکلنے کے خواہاں افغانی شہریوں اور سیکیورٹی قوتوں کے درمیان گاہے بگاہے تناؤ کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔

سیکیورٹی قوتوں نے ہجوم کو کنٹرول میں لینے کے لیے  بعض اوقات ہوائی فائرنگ بھی کی۔

دریں اثنا ہوائی اڈے کے سامنے  جمع بعض افغانی شہری  شدید گرمی  اور تھکن سے چور ہوتے ہوئے بے ہوش ہو گئے۔

خواتین کو  سیکیورٹی قوتوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں