English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور افغانستان کی درخواست پر اقوام ِ متحدہ کی  انسانی حقوق کمیشن کونسل کی خصوصی نشست

القمر

اقوام ِ متحدہ کی  انسانی حقوق کمیشن کونسل  افغانستان میں ’’سنگین سطح کے حقوق انسانی خدشات اور صورتحال‘‘ پر بات چیت کے لیے 24 اگست کو ایک خصوصی نشست کا اہتمام کرے گی۔

47 رکنی کونسل سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ رکن ممالک  اور مبصر ممالک کے نمائندے ویڈیو کانفرس  طریقے سے  یا پھر بذات خود  شرکت کریں  گے۔

 اسلامی تعاون تنظیم   کے  نام پر پاکستان اور افغانستان  کی جانب سے مشترکہ درخواست پر منعقد ہونے والی خصوصی نشست  کے لیے ترکی  سمیت 89 ممالک نے اپنی حمایت کا اظہار کیاہے۔

واضح رہے کہ کونسل کی قرار دادیں محض تجویز کی خصوصیت رکھتی ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے