انقرہ میں متعین امریکی سفارت خانے نے اس بات کی تردید کی ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر امریکہ اور ترکی کے درمیان کسی قسم کا معاہدہ ہوا ہے۔
سفارت خانے نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن اور صدر ایردوان کے درمیان افغان مہاجرین کے معاملے میں کسی قسم کی سودے بازی یا معاہدہ نہیں ہوا اور اس بارے میں تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔
