English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ ائیر فورس نے تصدیق کر دی، طیارے کے لینڈنگ حصوں سے انسانی اعضاء ملے ہیں

القمر

امریکہ ائیر فورس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے انخلاء  کے لئے ٹیک آف کرنے والے کارگو طیارے کے لینڈنگ حصوں سے انسانی اعضاء  ملنے کی تصدیق کی ہے۔

امریکہ ائیر فورس کے حکام  نے کہا ہے کہ ہم، افغانستان سے نکلنے کے خواہش مند افغان شہریوں کے پرواز کے لئے تیارC-17  فوجی کارگو طیارے کے پروں پر چڑھنے اور اس افراتفری کے دوران ہونے والی، شہری اموات کی تحقیق کر رہے ہیں۔

ہلاک شدگان کی تعداد کو پوشیدہ رکھتے ہوئے حکام نے کارگو طیارے کے لینڈنگ حصوں سے انسانی اعضاء ملنے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ  پر جمع اور انخلاء کے خواہش مند افغان شہریوں کے کارگو طیارے کے پروں پر چڑھنے سے متعلق ویڈیو مناظر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 15 اگست 2021 کو صدر اشرف غنی اور حکومتی فورسز کے کابل سے نکلنے کے بعد طالبان نے بغیر کسی جھڑپ کے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے