کل رات سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کے دائرہ کار میں سفارت خانہ پاکستان نے پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل سکول انقرہ میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ممتاز ترک شخصیات ، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان ، پاکستان ایمبیسی سکول انقرہ (PEISG) کے اساتذہ اور طلباء اور سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان محمد سائرس سجاد قاضی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی پوری زندگی ہم سب کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔ ہم ان کی رواداری ، امن ، ہمدردی ، استقامت ، عاجزی ، دیانت اور سخاوت کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ سفیر قاضی نے اس بات پر زور دیا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات کو اس کی حقیقی روح پر عمل کرنے سے ، انسانیت نجات حاصل کر سکتی ہے اور ان چیلنجوں پر قابو پا سکتی ہے جن کا ہمیں آج سامنا ہے۔
پاکستان ایمبسیسی انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر غالب رضا گیلانی نے اپنے استقبالیہ کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی زندگی تمام انسانیت کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔
اس موقع پر وفیسر ڈاکٹر اے بی اشرف نے حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی اور زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا۔
پاکستان کمیونٹی ارکان، پاکستان ایمبسیسی انٹرنیشنل اسکول PEISG کے طلباء اور اساتذہ نے نعتیں پڑھی اور قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔
اس موقع پر انقرہ کے ضلع گولباشی کے مفتی کے نمائندے نے بھی خطاب کیا اور امت مسلمہ کی فلاح کے لیے دعا کی۔
