English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے صادق سنجرانی سمیت الیکشن کمیشن ارکان کی سیکیورٹی واپس لے لی

القمر

 اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، سینیٹ سیکریڑی اور الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کوسیکیورٹی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سیکیورٹی واپس لے لی اور اب ان کی حفاظت پر پولیس کے دو اہلکار مامور ہیں۔ جب کہ الیکشن کمیشن کے رکن سندھ اور رکن بلوچستان کو فراہم کی گئی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔

سیکریٹری سینیٹ اور الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر سیکریٹری داخلہ سے رابطہ کیا ہے جس میں انہیں صادق سنجرانی اور اراکین الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ نے چیئر مین سینیٹ اور الیکشن کمیشن ارکان کی سیکیورٹی سے متعلق معاملہ وزیر داخلہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب اور رکن خیبرپختونخواہ کا عہدہ تین ماہ سے خالی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے