ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چُنگ اُئی یونگ سے ملاقات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چُنگ اُئی یونگ Chung Eui Yong  کے ساتھ دو نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔

چاوش اولو نے جو ان دنوں  جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں اپنے جنوبی کوریا کے ہم منصب چُنگ اُئی یونگ سے ملاقات کی  ہے۔

ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوہرے ٹیکس کی روک تھام اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

 بعد میں جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کم بو کیوم نے وزیر خارجہ چاوش اولو کو شرفِ ملاقات بخشا ۔

چاوش اولو نے کوریا سے تعلق رکھنے والے  اقوام متحدہ کےسابق  سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں