English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

"پیرس معاہدہ" ترکی میں آج سے نافذالعمل بن گیا

القمر

ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف کوششوں کے تحت طے شدہ پیرس معاہدہ آج سے ترکی میں نافذ العمل ہو گیا ہے۔

اس معاہدے کا مقصد عالمی حرارت کو اس صدی کے آخر تک ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ  اور زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنا ہے۔

صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ ترکی اس معادہے کا حامی ہے ۔

اس معاہدے کو ترک پارلیمان میں اکثریت سے قبول کر لیا گیا ہے جس کے تحت زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی پر مبنی امدادی منصوبوں پر مبنی رپورٹس کو اقوام متحدہ سیکریٹیریٹ کو پیش کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں صدر ایردوان کا ہدف ہے کہ ملک کو سن 2053 تک زہریلی گیسوں سے پاک بنایا دیا جائے۔

 عالمی برادری بھی پیرس معاہدے میں ترکی کی شمولیت کی حامی ہے۔

 اقوام متحدہ کی مشیر برائے ماحولیات پیٹریشیا اسپینیوسا نے کہا ہے کہ ترکی ایک بڑی معیشت پر جس کی وجہ سے پیرس معاہدے کے تمام جامع شعبوں میں ماحولیاتی تغیر کے خلاف ترکی کی کوششیں اہم ہونگی۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے