قزاقستان وزارت دفاع نے قزاق اور ترک فوجیوں کی شرکت سے کی گئی فوجی مشقوں کی ویڈیو نشر کی ہے۔
"قزاقستان۔ ترکی فوجی تعاون” کے عنوان سے شئیر کی گئی یہ ویڈیو وزارت دفاع کے تمام سوشل میڈیا صفحات سے نشر کی گئی ہے۔
ویڈیو، دونوں ممالک کے فوجیوں کی شرکت سے طے پانے والی "اناطولیہ۔21” اور "کِش” نامی، مختلف فوجی مشقوں سے مناظر پر مشتمل ہے۔
مشقوں کے دوران قزاق اور ترک فوجیوں کے مختلف شرائط میں فیلڈ میں کئے گئے آپریشنوں کے مناظر پر مشتمل یہ ویڈیو مختصر وقت میں سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا مرکز بن گئی۔
