ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن، اتحادی قوتوں کے آپریشنز میں ایک دن میں 125 حوثی ملیشیا ہلاک

سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں  نے بیان جاری  کیا ہے کہ یمن کے وسطی علاقوں معاریب اور بیدا  میں جاری  عسکری کاروائیوں میں ایک دن میں 125 حوثی عسکریت پسند مارے  گئے ہیں۔

سعودی سرکاری ایجنسی  ایس پی اے  کی خبر کے مطابق  عرب اتحاد ی قوتوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں معاریب اور بیدا  اضلاع  میں  حوثیوں کے برخلاف   22  آپریشنز کیے۔  جس دوران  عسکریت پسندوں کی   14 گاڑیوں کو  تباہ کر دیا گیا اور 125 مسلح ملیشیا بے بس کر دیے گئے۔

دوسری جانب یمنی نیوز ایجنس صبا    کی سیکیورٹی ذرائع  کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں   واضح کیا گیا ہے کہ اتحادی قوتوں نے معاریب سے منسلک   مضافاتی علاقوں پر 14 فضائی حملے کیے۔

ان حملوں میں جانی یا مالی نقصان  کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

حوثیوں نےاس ضمن میں تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں