English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان میں مظاہرے،5 افراد ہلاک متعدد زخمی

القمر

سوڈان کی فوجی حکومت نے قطر میں قائم عربی زبان کے ٹیلی وژن چینل الجزیرہ کے مقامی بیورو چیف المسیلمی الکبلاشی کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس ٹی وی چینل نے یہ بھی بتایا کہ حفاظتی اہلکاروں نے خرطوم میں بیورو چیف کے گھر پر چھاپہ بھی مارا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی جب فوجی حکومت نے  گزشتہ روزتیرہ نومبر کو سویلین مظاہرین پر گولیاں چلا کر کم از کم پانچ افراد کو ہلاک اور کئی دوسروں کو زخمی کر دیا تھا۔

گولياں ان جمہوریت نواز عام شہریوں پر چلائی گئیں جو اکتوبر میں عوامی حکومت ختم کرنے والی فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے میں شریک تھے۔

یہ ہلاکتیں خرطوم کے جڑواں شہر ام درمان میں ہوئیں جن میں چار کو گولیاں لگی تھیں اور ایک کو آنسو گیس کا  گولہ لگا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے