English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 امریکا کا آئندہ ہفتے افغان طالبان سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

القمر

امریکا نے آئندہ ہفتے افغان طالبان سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کر دیا،

امریکی دفتر خارجہ کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ امریکی وفد کی سربراہی کریں گے۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے افغان طالبان سے بات چیت اگلے ہفتے قطر میں شروع ہو گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انسانی بحران پر مذاکرات ہوں گے۔افغانستان میں داعش کیخلاف کارروائیوں پر بھی بات ہو گی۔ ٹام ویسٹ نے 2 ہفتے قبل پاکستان میں افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے