English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عرب اتحاد کی  حوثی ملیشیا کیخلاف 17کارروائیاں،110 جنگجو ہلاک

القمر

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں یمن کے شمالی صوبہ مآرب اور البیضاء میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف 17 فضائی کارروائیاں کی ہیں۔

عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اہدافی کارروائیوں میں حوثیوں کی 12 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں اورملیشیا کے 110 سے زیادہ ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے زیرانتظام دارالحکومت صنعاء میں رات بھرفضائی حملے کیے ہیں اور ان میں بیلسٹک میزائل داغنے کی ایک جگہ کو تباہ کر دیا ہے ۔شہرکے مکینوں نے علاقے میں بڑے دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے ایک بیان کے مطابق اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے صنعاء  میں’’جائزفوجی اہداف‘‘کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔ اس نے حوثیوں کی بیلسٹک میزائلوں کی جگہوں کو ’’خفیہ‘‘قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ان میں سے ایک ’’اعلیٰ قدر‘‘ کی حامل سائٹ کو تباہ کردیا گیا ہے۔اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے شہریوں کو کسی بھی ضمنی نقصان سے بچانے کے اقدامات کیے ہیں،مگر حوثی جنگجو اسپتالوں، تنظیموں کو اپنے خفیہ ٹھکانوں اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے