English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

براہ راست پابندی والے ممالک میں گئے تارکین وطن کے اقاموں اورخروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبرتک توسیع  

القمر

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے براہ راست سفری پابندی کے نتیجے میں مفت اقامہ اور خروج وعودہ ویزے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ امیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے دریافت کیا کہ میرا اقامہ 31 جولائی کو ختم ہوا بعدازاں 31 اگست تک بڑھ گیا، مگر تاحال تجدید نہیں ہوا، کیا کروں جوازات نے جواب دیا کہ بیرون مملکت گئے ہوئے ایسے تارکین جہاں سے مسافروں کی براہ راست سعودی عرب آنے پر پابندی عائد ہے کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر2021 تک توسیع کردی جائے گی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون سے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کے احکامات پرعمل جاری ہے۔ محکمہ کا کہنا تھا کہ جن تارکین وطن کے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں ہوئی اور اپنی باری کا انتظار کریں۔ خیال رہے کہ سعودی حکومت نے ریلیف کے طور پر سفری پابندی سے متاثرہ تارکین وطن کی دستاویزات کی مفت تجدید کا بیڑا اٹھایا تاکہ پابندی کے اثرات کم کیے جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے