English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کے ساتھ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ڈیڈلاک برا اشارہ ہے، امریکا

القمر

 واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی اور ایران کے درمیان ڈیڈلاک جوہری مذاکرات کے حوالے سے ایک برا اشارہ ہے۔چند روز بعد ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے احیا کے لیے مذاکرات کا آغاز ہونا ہے، تاہم عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے ایران پر تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون نہ کرنا، جوہری مذاکرات کے سنجیدگی اور کامیابی کے لیے ایک اچھا اشارہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے