English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی

القمر

روس کے علاقے سائبیریا میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی، ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 6 ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں، جنھیں مدد کے لیے کان کے اندر بھیجا گیا تھا، روسی حکام کیمطابق جب حادثہ پیش آیا اس وقت کان میں 285 کان کن موجود تھے۔ ریسکیو آپریشن میں 200 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کان میں آگ دھماکوں کے بعد لگی، آگ لگنے کے بعد کان میں دھواں بھر گیا تھا جس سے کان کنوں کا دم گھٹ گیا اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ۔ حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے 2016 میں روس کے شمال میں واقع کوئلے کی کان میں دھماکوں سے 36 افراد ہلاک ہوئے تھے، اس واقعے کے بعد حکام نے ملک کی 58 کوئلے کی کانوں کا تفصیلی جائزہ لیا تھا، اور ان میں سے 20 یعنی 34 فی صد کو غیر محفوظ قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے