English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کاجزائر سولومن میں کشیدگی پر اظہار تشویش

القمر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جزائر سولومن کے دارالحکومت ہونایرا میں پرتشدد مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  تشدد کے خاتمے اورمشکل سے قائم ہونے والے امن کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری ایک بیان میں  سیکرٹری جنرل نے  ملک میں اختلافات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات اور پرامن ذرائع پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے امدادی امور (او سی ایچ اے) نے جمعہ کو بتایا تھا کہ ہونایرا میں بڑھتے ہوئے پرتشدد احتجاج سے کئی سڑکیں بند  اور کچھ عمارتوں کو آگ لگا دی گئی ہے جبکہ دکانوں میں لوٹ مار کی گئی۔او سی ایچ اے کے مطابق  اب تک، اقوام متحدہ کا تمام عملہ محفوظ ہے   اور ادارے کے اثاثوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے