English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں

القمر

 نیوزی لینڈ کی  حاملہ رکن اسمبلی جولی این جینٹر سائیکل پر اسپتال جا پہنچیں جہاں انہوں نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔   رکن اسمبلی جولی این جینٹر نے 27 ستمبر کی شب کچھ تصاویر اپنے فیس بک اکانٹ پر پوسٹ کیں اور اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیلات بھی بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ رات 2 بجے مجھے درد اٹھا جس پر میں نے ٹرانسپورٹ کا انتظار کیے بغیر اپنی سائیکل پر اسپتال جانے کا فیصلہ کیا، میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ کبھی زچگی کے دوران سائیکل چلا کر اسپتال جاوں گی۔ جولی نے مزید لکھا کہ اسپتال گھر سے صرف 3 منٹ کے فاصلے پر تھا لیکن درد کے باعث سائیکل چلانے میں مشکل پیش آرہی تھی اس لیے اسپتال پہنچنے میں 10 منٹ لگے۔ انہوں نے اس حالت میں خیر و عافیت سے اسپتال پہنچنے پر کہا کہ جب میں پارکنگ میں پہنچی تو بے حد خوش تھی کہ اپنی منزل پر پہنچ گئی ہوں۔ رکن اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اسپتال پہنچنے کے بعد ہمارے گھر ایک صحت مند بچی کی پیدائش ہوئی جو اب سکون سے اپنے والد کی گود میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے