چین نے 14 ویں پنج سال (منصوبہ2021-2025) کی مدت کے دوران بِگ ڈیٹا انڈسٹری کے لئے ترقیاتی منصوبہ جاری کردیا۔وزارت صعنت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کے مطابق اس شعبے میں ترقی کی مجموعی سالانہ شرح 25 فیصد رہنے کا امکان ہے جس سے سال 2025 کے اختتام تک ملک کی بگ ڈیٹا انڈسٹری 30 کھرب یوآن (470 ارب ڈالر) سے زائد ہوجائے گی۔اس وقت تک پیداوار کے ایک اہم عنصر کے طور پر ڈیٹا کے لیے مارکیٹ پر مبنی قیمتوں کا تعین کرنے کا طریقہ کار قائم ہو جائے گا، یہ بگ ڈیٹا سے متعلق سماجی آگاہی میں اضافہ کرے گا اور اعلی درجے کی بگ ڈیٹا سے چلنے والی مصنوعات اور خدمات کی ترغیب دے گا۔وزارت صعنت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری کردہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ 5برس میں بگ ڈیٹا سیکٹر نے تیزرفتار ترقی کی ہے اور اس کا حجم 2020 کے اختتام 10 کھرب یوآن سے زائد ہوچکا تھا۔
چین نے بِگ ڈیٹا انڈسٹری کا ترقیاتی منصوبہ جاری کردیا
القمر
