English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی صدر کی جانب سے بارباڈوس کی پہلی صدر کو مبارکباد کا پیغام

القمر

چینی صدر شی جن پھنگ نے سینڈرا میسن کو بارباڈوس کی پہلی صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ میسن نے بارباڈوس کی پہلی صدر کے طور پر منصب سنبھالا ہے۔شی نے منگل کو بارباڈوس کی آزادی کی 55ویں سالگرہ کے موقع کابھی ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ وہ گرمجوشی کے ساتھ اپنی مبارکباد پیش کرنا چاہیں گے۔چینی صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بارباڈوس کے مستعد اور ذہین لوگوں کی ان تھک کوششوں سییہ ملک اپنی قومی تعمیر میں تمام پہلوں سے یقینا عظیم تر کامیابیاں حاصل کرے گا۔شی نے کہا کہ وہ چین اور بارباڈوس کے مابین تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دوطرفہ دوستانہ تعاون کو اعلی سطحوں تک پہنچانے کے لیے میسن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے