English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے باہرسے مسلح شخص گرفتار

القمر

نیویارک: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے باہرسے مسلح شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے سامنے سے مسلح شخص کوگرفتارکرکے شاٹ گن برآمد کرلی گئی۔ مسلح شخص کے پاس ایک بیگ اوردستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

 پولیس حکام نے بیان میں کہا کہ مشکوک مسلح شخص کی اطلاع پرپولیس نے اقوام متحدہ کی عمارت اورقریبی گلیوں کا محاصرہ کیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔ مسلح شخص اقوام متحدہ کے مرکزی دروازے پرموجود تھا۔

 مسلح شخص نے پولیس کودیکھ کرگن اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھ لی تاہم گولی نہیں چلائی۔

پولیس  کا مزید کہنا تھا کہ مسلح شخص نے ابتدائی تحقیقات میں کہا کہ وہ کچھ دستاویزات اقوام متحدہ کیدفترمیں دینا چاہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرزاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے