English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا بیجنگ ونٹراولمپکس میں اپنے کسی عہدیدارکونہ بھیجنے کا اعلان

القمر

واشنگٹن: امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی رپورٹس  کے مطابق وائٹ ہاؤس  کی جانب  سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے ونٹر اولپک گیمز میں صدربائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار  شرکت نہیں کریگا۔ بیان میں کہا  گیا ہے کہ  یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

 واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکا کا اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کا کہناتھا کہ  سفارتی بائیکاٹ کے باوجودامریکی ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے