English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت ‘ہندوانتہاپسندوں کا عیسائی انتظامیہ کے اسکول پرحملہ‘ اساتذہ  کودھمکیاں 

القمر

بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پر۔مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے اسکول پردھاوا بول دیا‘‘توڑپھوڑ کی‘ اساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں  دیں‘حملے کے وقت سکول میں امتحانات ہورہے تھے‘حملے سے خوفزدہ بچوں نے  ڈیسک کے نیچے چھپ بمشکل جان بچائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ایک اسکول پرہندوانتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔ پتھراؤ کیا اسکول میں گھس کرتوڑپھوڑ کی اوراساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں دیں۔ہندوانتہاپسندوں کے حملے کے وقت اسکول میں امتحانات ہورہے تھے۔ہندوانتہاپسندوں کے حملے سے خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اوربمشکل جان بچائی۔ہندوانتہاپسندوں نیزبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کراسکول پرحملہ کیا تھا۔ بھارتی پولیس نے حسب روایت  انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کوگرفتارنہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے