ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومکرون کا پہلا کیس رپورٹ

پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومکرون کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

صوبۂ سندھ کے محکمۂ صحت نے ملک میں اومکرون قسم کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

محکمۂ صحت کے جاری بیان کے مطابق کرونا وائرس کی نئی قسم اومکرون کا پہلا کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں آٹھ دسمبر کو رپورٹ ہوا ہے۔

بیان کے مطابق متاثرہ فرد کو گھر میں آئیسولیٹ کیا گیا ہے اور ان میں کوئی علامات موجود نہیں ہے جب کہ وہ غیر ویکسین شدہ بھی ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمۂ صحت نے ڈپٹی کمشنر کراچی شرق سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومکرون کا کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد دنیا کے مختلف ممالک نے کچھ افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھی۔


فائل فوٹو میں ایک نرس فائزر اور بائو این ٹیک کی ویکسن کے ساتھ (فوٹو رائٹرز)

فائل فوٹو میں ایک نرس فائزر اور بائو این ٹیک کی ویکسن کے ساتھ (فوٹو رائٹرز)

البتہ کرونا وائرس کی یہ قسم دنیا کے امریکہ سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔ پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی کرونا وائرس کی اس نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے آغاز سے اب تک 12 لاکھ 88 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ 28 ہزار 800 سے زیادہ افراد وبا کے باعث انقال کرچکے ہیں۔

ملک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 12 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں جس میں سے آٹھ کروڑ 26 لاکھ سے زائد سنگل ڈوز جب کہ پانچ کروڑ 37 لاکھ سے زائد کی دونوں ڈوز مکمل ہو چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں