ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ سنکیانگ کی آڑ میں اپنی سازشیں بند کر ے، چین 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نیوز بریفنگ میں امریکہ کی جانب سے سنکیانگ  سے متعلق ایکٹ کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ چین نے بارہا اپنے موقف کا اظہار کیا کہ سنکیانگ میں نام نہاد “جبری مشقت” اور “نسل کشی” مکمل طور پر شیطانی افواہیں ہیں۔

امریکہ  ہمیشہ امور سنکیانگ سے متعلق افواہیں پھیلانے میں مصروف رہا ہے اور اس کا نچوڑ یہی ہے کہ انسانی حقوق کی آڑ میں سیاسی ہیرا پھیری اور اقتصادی غنڈہ گردی کی جائے تاکہ اس سے سنکیانگ کی خوشحالی ،استحکام اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچے اور چین کی  ترقی میں رکاوٹ ڈالی جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ امور سنکیانگ سے متعلق امریکی سازشوں سے سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے لوگوں کی اپنی بہتر زندگی کی جستجو اور چین کی پائیدار ترقی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں