بیجنگ کے حیاتیاتی معیار کے دیگر اشاریوں میں مسلسل بہتری لانے کے بعد یہاں سال 2025 تک بنیادی طور پر کوئی شدید آلودگی کے دن دیکھنے کو نہیں ملیں گے۔
بیجنگ کے لئے جاری ہونے والے حیاتیاتی ماحول تحفظ کے ایک منصوبے (2021-2025) کے مطابق دارالحکومت 2025 تک پی ایم 2.5 کے اوسط ارتکازکو 35 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر کے اندر رکھنے کی کوشش کرے گا۔اس منصوبے میں پہاڑوں، دریاں، جنگلات، زرعی زمینوں، جھیلوں اور چراگاہوں کی حفاظت اور بحالی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر پر زور دیا گیا ہے، جس کے تحت کاربن میں کمی کو اسٹریٹجک ترجیح دی گئی ہے۔
بیجنگ میونسپل حیاتیاتی اور ماحولیاتی بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو شیان شو نے کہا ہے کہ اس پانچ سالہ مدت کے دوران بیجنگ آلودگی پر قابو پانے، ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی اور سماجی ترقی کی جامع سبز تبدیلی کو بھی فروغ دے گا۔لیو نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 16 اہداف پر مبنی اشاریے مقرر کیے گئے ہیں جن میں کاربن کی سطح کوکم کرنے، تازہ دم ہوا، صاف پانی، محفوظ مٹی اور زیادہ رہنے کے قابل حیاتیات کو ترقی دینے کی پانچ جہتوں کو شامل کیا گیا ، جبکہ اس میں کاربن کے اخراج کی شدت اور پی ایم 2.5 کا اوسط سالانہ ارتکاز شامل ہے۔
منصوبے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ بنیادی طور پر حیاتیاتی ماحول میں بہتری لائی جائے گی اور 2035 تک بیجنگ میں اعلی معیار کی حیاتیاتی مصنوعات کی فراہمی وافر مقدارمیں ہو جائے گی۔
