English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عرب اتحاد نے صنعا میں حوثیوں کا ڈرون گودام تباہ کر دیا

القمر

یمن میں سرگرم عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صنعا میں الثورہ ڈائریکٹوریٹ کے ایک مقام پر ڈرون کے ذخیرے اور بنی الحارث میں ڈرون لانچ کرنے سے منسلک فوجی مواصلاتی نظام کو تباہ کر دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے صنعا کے آس پاس کے پہاڑی علاقے میں میزائلوں اور ڈرونز کے خفیہ مراکز کو بھی تباہ کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس نے عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو کولیٹرل نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔اس سے پہلے اتحاد نے صنعا میں جائز فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا اعلان کیا۔

یہ کارروائی شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے خطرے اور معاندانہ رویے کے جواب میں کی گئی۔اتحاد نے شہریوں سے کہا کہ وہ صنعا میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر اکٹھے نہ ہوں اور نہ ہی ان کے قریب جائیں۔ نیز یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی قوانین کے مطابق ہے۔

یمن میں قانونی حیثیت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجے گئے دو ڈرون روکنے کے بعد تباہ کردیے اور ان کے ملبے کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے