جرمنی کی نومنتخب وزیر خارجہ انالینا بئیربوک نے روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرائن کے بگڑتے ہوئے تنازعے میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ اپنے فرانسیسی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ماسکو نے یوکرائنی ریاست کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی تو اسے بھاری سیاسی اور اقتصادی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ بئیربوک کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر صورت فوجی کشیدگی سے گریز کیا جانا چاہیے۔ مغربی ممالک الزام عائد کر رہے ہیں کہ روس یوکرائن میں فوجی مداخلت کرنے کی تیاری میں مصروف ہے جبکہ روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے
یوکرائن تنازعہ‘ جرمنی کی روس کوسنگین نتائج کی دھمکی
القمر
