ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوبائیڈن کا ایران سے مذاکرات کی ناکامی پر پینٹاگون کو تیا ررہنے کا حکم

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران سے جوہری مذاکرات کی ناکامی پر پینٹاگون کوتیار رہنے کا حکم دیدیا گے۔

امریکا، پانچ بڑی طاقتوں اورایران میں جوہری معاہدے پرمذاکرات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں صدر بائیڈن نے ایران کے خلاف دوسرے آپشن تیاررکھنے کا کہا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے راستے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگا کر عراق پر بھی2003 میں حملہ کیا تھا، اس وقت بھی امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ صدام حسین خطرناک کیمیائی ہتھیار بنانے میں ملوث ہیں۔ بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ امریکی ایجنسیوں کی تمام رپورٹس جھوٹ پر مبنی  تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں