ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یو این سیکر یٹری جنر ل نے بیجنگ اولمپکس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور انہوں نے یہ دعوت قبول کر لی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے  سرمائی اولمپکس2002 کے بعد تقریبا تمام اولمپکس میں شرکت کی ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق  فرانسیسی وزیر برائے قومی تعلیم، امورِ نوجوان و کھیل  ژاں مشیل بلانچ نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ فرانس ،امریکہ کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے “سفارتی بائیکاٹ” کی پیروی نہیں کرے  گا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی بذات خود ایک دنیا ہے اور اسے سیاسی مداخلت سے محفوظ رہنا چاہیے، ورنہ یہ کسی بھی رخ پر جا سکتے ہیں اور آخر میں  تمام مقابلوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں