کیوبا کی اولمپک کمیٹی نے بیجنگ2022 سرمائی اولمپکس کو سیاست سے آلودہ کرنے کی مذمت کی ہے۔
سی او سی نے کھیلوں کے سرکاری اخبار جے آئی ٹی میں شائع ایک بیان میں کہا کہ کھیلوں کے پلیٹ فارم کا سیاسی دبا کے لیے استعمال ختم ہونا چاہیے۔ اولمپک کے امن اور اقدار کے پیغام کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے سی او سی نے کہا کہ کچھ مغربی ممالک کی جانب سے سفارتی عملے کو گیمز میں نہ بھیجنے کے فیصلے سے ان کے وفود اورایونٹ کے انسانی بھائی چارے کے جذبے کو نقصان پہنچے گا۔
کیوبا کی اولمپک باڈی نے چین کی حکومت اور عوام کی طرف سے سرمائی اولمپکس کی تیاریوں اور انعقاد کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس تقریب کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سی او سی نے مزید کہا کہ ہم دنیا بھر کی اولمپک کمیٹیوں سے امن، یکجہتی اور دوستی کے لیے سرمائی اور سمر اولمپیاڈز کے لیے اکٹھے ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
The post کیوبا کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو سیاست زدہ کرنے کی مذمت first appeared on Daily Jasarat News.
