امریکہ کی وسطی ریاست آرکنساس میں طوفان سے نرسنگ ہوم میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
میڈیا کے مقامی ادارے کیٹ-ٹِی وی نے کریگ ہیڈ کانٹی کے جج مارون ڈے کے حوالے سے بتایا کہ آرکنساس کے شمال مشرقی چھوٹے قصبے مونیٹی سے طوفان وبادو باراں ٹکرانے کے بعد کم از کم 20 افراد نرسنگ ہوم کے اندر پھنس گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قصبے میں دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔خبر رساں ادارے نے بتایا کہ مونیٹی میں حکام نے ہنگامی حالت کا نفاذ کرتے ہوئے رہائشیوں کو محفوظ جگہ پر پناہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
The post امریکی ریاست آکنساس میں طوفان سے نرسنگ ہوم میں دو افراد ہلاک، پانچ شدید زخمی first appeared on Daily Jasarat News.
