English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا، روسی صدر

القمر

ماسکو:  روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ سویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے بعد کافی عرصے تک گھریلو اخراجات پورا کرنے کے لیے ٹیکسی چلائی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  روسی صدر نے کہا کہ سویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے پر روسی شہری غمگین ہوگئے تھے، سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد معیشت زمین بوس ہوگئی اور غربت نے ڈیرے ڈال دیئے تھے۔

ولاد یمیر پوٹن نے سقوطِ سویت یونین کو ایک دلخراش سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا، ہم نے بڑی مشکل سے خود سنبھالا ہے

  واضح رہے کہ روسی سوشلسٹ ریاستوں پر مشتمل اتحاد ’’سویت یونین‘‘ کا قیام 1922 میں عمل میں آیا تھا اور 1991 تک برقرار رہا تھا۔

The post سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا، روسی صدر first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے