ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے امریکا سے F-35 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ معطل کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکا سے اربوں ڈالر مالیت کے F-35 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ معطل کردیا ہے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ اF-35 طیاروں کی خریداری سے متعلق مذاکرات معطل کرنے کے بارے میں امریکا کوبتا دیا ہے۔یہ فیصلہ تکنیکی اور آپریشنل پابندیوں سمیت دیگرپہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔
اماراتی عہدیدار کے مطابق طیاروں کی خریداری کے حوالے سے تکنیکی ضروریات، آپریشنل پابندیوں، لاگت اور دیگر امور کے سبب بات چیت پر نظرثانی کی جائے گی۔
اماراتی حکام کے مطابق سیکورٹی امور پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے اور اس بات کا امکان ہے کہ مستقبل میں F-35 جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق مذاکرات بھی دوبارہ شروع کردئیے جائیں۔
The post عرب امارات نے امریکا سے ایف 35 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ معطل کردیا first appeared on Daily Jasarat News.
