English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیرملکی شریک حیات کو کووڈ کے پی سی آرٹیسٹ میں استثنادینے کا فیصلہ

القمر

ریاض: سعودی عرب نے مملکت میں بیرون ملک سے شہریوں کے ساتھ آنے والے غیرسعودی شریک حیات اور بچوں کو آمد سے قبل کووِڈ19کے پی سی آر ٹیسٹ میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا کی صورت حال کی مسلسل پیروی اور مجازصحت حکام کی پیش کردہ سفارشات کی بنیاد پر کسی سعودی شہری کے ساتھ مملکت میں آنے والے شوہریا بیوی، غیرسعودی شہریوں کے بچوں ،والدین اور گھریلوملازمین کو آمد سے قبل لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط سے مستثنا قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام کو بھی چاہیے کہ اس حوالے سے ریاست کے ساتھ تعاون کریں، اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

The post غیرملکی شریک حیات کو کووڈ کے پی سی آرٹیسٹ میں استثنادینے کا فیصلہ first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے