English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہلی کی تہاڑ جیل میں 8 دن میں 5 قیدیوں کی موت

القمر

نئی دہلی:بھارت میں نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پانچ قیدیوں کی موت ہو گئی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیل میں گزشتہ آٹھ روز کے دوران پانچ قیدی پراسرار حالات میں انتقال کرگئے ۔دہلی پولیس کے ایک افسرنے بتایا کہ تمام اموات کی مجسٹریل انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

جمعہ کو تہاڑ جیل میں وکرم عرف وکی کے نام سے ایک قیدی کی موت ہوئی جبکہ حکام نے دعویٰ کیا کہ قیدی اپنے سیل میں بے ہوش پایا گیا تھا اور اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیری رہنما جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، الطاف احمد شاہ، محمد ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، انجینئر رشید، ظہور وٹالی، سید شاہد شاہ، شکیل یوسف شاہ اور غلام محمد بٹ بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظر بند ہیں۔

The post دہلی کی تہاڑ جیل میں 8 دن میں 5 قیدیوں کی موت first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے