ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بھارت: قرضے کی درخواست مسترد  کرنے پر  شہری نے بینک میں آگ لگادی

نئی دہلی: قرضے کی درخواست مسترد کیوں کی بھارتی شہری نے مبینہ طور پر بینک میں ہی آگ لگادی۔

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا، جہاں شہری نے بینک میں قرضے کی درخواست جمع کرائی تاہم بینک نے دستاویزات کی تصدیق کے بعد قرض کی درخواست مسترد کردی۔جس کے بعد 33 سالہ شہری ہفتے کی رات بینک پہنچا اور کھڑکی توڑ کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کی اطلاع دھوان دیکھنے کے بعد آس پاس کے لوگوں نے کی، تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے بینک کو 12 لاکھ روپوں کو نقصان ہوا ہے، پانچ کمپیوٹرز، پنکھے، لائٹس، پاس بک پرنٹر، کیش مشین، دستاویزات، سی سی ٹی وی اور کیش کاؤنٹر تباہ ہو چکے ہیں۔

The post  بھارت: قرضے کی درخواست مسترد  کرنے پر  شہری نے بینک میں آگ لگادی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں