English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں مسلم سیاسی رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

القمر

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ اترپردیش میں الیکشن مہم مکمل کر کے دہلی واپس آرہے تھے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں اسد الدین اویسی مکمل محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں میرٹھ سے دہلی جارہا تھا کہ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب تین سے چار مسلح افراد میری گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے تین چار فائرنگ کیے۔رکن اسمبلی نے بتایا کہ فائرنگ سے میری گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے، واقعے کے بعد میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوا۔

The post بھارت میں مسلم سیاسی رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے