کولکتہ: بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعہ کوکولکتہ میں کھیلا جائے گا،بھارت کو ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 18 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
The post بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا appeared first on Daily Jasarat News.
