English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی فوجی دستے کی ارپن شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، یوکرائن

القمر

یوکرائنی فوج نے اطلاع دی ہے کہ  دارالحکومت کیف کے جوار میں واقع ارپین  شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے   والے روسی فوجی دستوں کو حزیمت سے دو چار کیا گیا ہے۔

یوکرائنی  مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ  روسی فوج کے  فضائی اور بری حملے  جنگ کے 5ویں دن بھی جاری ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ  روسی فوجیوں کے فوجی اور سول ہوائی اڈوں، کمانڈ سینٹرز، فضائی دفاعی نظام کی تنصیبات، اہم بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات اور بستیوں کو نقصان پہنچانے کا عمل جاری ہے  تو  روسی  دستوں  کی ارپن شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

یوکرین کی دفاعی افواج نے دشمن کے نئے آلات کو تباہ کر دیا ہے۔ تمام محاذوں پر یوکرین کی مسلح افواج کے ٹینکوں، مشینی یونٹس اور توپوں کی مدد سے دفاع کیا جا رہا ہے ۔ یوکرائنی  فضائیہ نے دشمن کے فضائی حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائنی وردیوں میں ملبوس3 تا 15 افراد کے روسی تخریب کار گروپوں کے خلاف منظم جدوجہد کی گئی ہے۔

دوسری جانب روسی افواج نے ساحلی  شہر برڈیانسک میں تمام عوامی عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیاہے۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ میں یوکرین کے مستقل نمائندے سرگی کیسلیٹس نے کہا کہ انہوں نے روسی فوجیوں کے رشتہ داروں کے لیے ایک خصوصی فون لائن قائم کی ہے جو ان کی صورتحال سے آگاہ ہونا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے