English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو: مسلح حملہ، 17 افراد ہلاک

القمر

میکسیو کے صوبے میچو آکان میں مسلح افراد نے ایک جنازے میں شریک افراد پر حملہ کر کے 17 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

سان جوس ڈی گراسیا میں ایک گھر میں جنازے کی رسومات ادا کی جا رہی تھیں کہ مسلح افراد گھر میں داخل ہو گئے۔

مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا سے شئیر کئے گئے ویڈیو مناظر میں دو ٹرکوں سے اترتے مسلح حملہ آور اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ایک گھر میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

صوبائی اٹارنی دفتر نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ 2 جتھوں کے درمیان خصومت کا نتیجہ ہے۔

اطلاع کے مطابق میکسیکو میں 2021 کے دوران 33 ہزار 308 افراد منشیات فروشوں کے جتھوں درمیان جنگ کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے