مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی برادری ECOWS نے روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کی ہے۔
ECOWS نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم، خاص طور پر شہری اموات کا سبب بننے والے حملوں پر نہایت پُر تشویش نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ECOWS ہر دو فریقین کو جھڑپیں بند کرنے اور علاقے میں موجود اختلافات کے حل کے لئے امن کے حامی ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنے کی دعوت دیتی ہے۔
علاوہ ازیں ECOWS نے تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ یوکرین میں مقیم ECOWS کے رکن ممالک کے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔
