ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ائیر بس نے روس کے ہاتھ سپئیر پارٹس کی فروخت بند کر دی

طیاروں کی پیداواری کمپنی ائیر بس نے کہا ہے کہ، ماسکو انتظامیہ کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے عائد پابندیوں کے دائرہ کار میں، روس کے ہاتھ سپئیر پارٹس کی فروخت اور روس فضائی کمپنی کے ساتھ تعاون بند کر دیا گیا ہے۔

ائیر بس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرم اس پہلو کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ، مغربی پابندیوں کے تحت، روس کے دارالحکومت ماسکو کا تکنیکی مرکز مقامی گاہکوں کو بھی خدمات فراہم کر سکے گا یا نہیں؟

واضح رہے کہ ائیر بس کا مذکورہ بیان، امریکن طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کی طرف سے روس کے لئے سپئیر پارٹس، مرمت اور تکنیکی خدمات کو التوا میں ڈالنے کا اعلان کئے جانے کے بعد، جاری کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں